فلم ’’قریب قریب سنگل‘‘کا پہلا گانا جاری

اتوار اکتوبر 12:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2017ء) بالی وڈ کی نئی فلم ’’قریب قریب سنگل‘‘کا پہلا گانا جاری کردیاگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’’ ختم کہانی ‘‘کے عنوان سے نیا گیت اداکار عرفان خان اور پاروتی پر فلمایاگیاہے جسے نورین سسٹرز نے گایاہے۔

(جاری ہے)

فلم دونوں اداکاروں کے درمیان محبت اور نفرت کی کہانی پر مبنی ہے۔گزشتہ ہفتے فلم کا ٹریلر منظرعام پر آیاتھا۔مذکورہ فلم 10 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :