انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:40

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کی طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں روئی کے دسمبر کیلئے سودے 0.78 سینٹ (1.2 فیصد ) بڑھ کر 68.62 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 15976 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 11455 گانٹھیں کم ہیں۔