اداکارہ ودیا بالن ایک بار پھرآر جے کے روپ میں نظرآنے کے لیے تیار

فلم’تمہاری سٴْلٴْو‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا ‘ فلم 17نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی سری دیوی کی طرح ودیا بالن نے بھی منفرد انداز میں ڈانس کرکے شائقین کے دل لوٹ لیے

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) لگے رہو منا بھائی جیسی فلم میں ریڈیو جوکی (ا?ر جی) کا کردار ادا کرنے والی ورسٹائل اداکارہ ودیا بالن ایک بار پھرآر جے کے روپ میں نظرآنے کے لیے تیار ہیں۔لیکن اس بار ودیا بالن ’گڈ مارننگ ممبئی‘ جیسے ڈائلاگ کے بجائے سیکسیآواز میں لوگوں کی نیندیں اڑانے والیآر جے کے روپ میں نظرآئیں گی۔

ودیا بالن کیآنے والی فلم’تمہاری سٴْلٴْو‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں وہ بھاری بھر کم ہونے کے باوجود کافی بولڈ نظرآ رہی ہیں۔فلم 17نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-قریبا 2 منٹ 30 سیکنڈ کے ٹریلر میں ودیا بالن کی مختصر فیملی، ان کے ہاؤس وائف انداز اور ان کیآر جے بننے سمیت ہوا ہوائی پر ان کے ڈانس کو دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ودیابالن گھر میں رہنے کی وجہ سے شوق سے ریڈیو ایف ایم سننے کے ساتھ ساتھ اس کے پروگراموں میں کال کے ذریعے شرکت بھی کرتی ہیں۔

ٹریلر میں ودیا بالن کو ایف ایم پروگرام کال کرکے پریشر ککر سمیت دیگر تحائف جیتتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ودیا بالن کو پورے ٹریلر میں سادہ مگر دلکش اور خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔ٹریلر دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ ودیا بالن اور ان کے شوہر کے درمیان پیار اور اچھی انڈسٹینڈنگ ہوتی ہے، تاہم ودیا بالن کیآر جے بننے کے بعد ان کے رشتے میں کچھ تلخیاںآجاتی ہیں۔

ٹریلر میں ودیا بالن کوآر جے کے روپ میں بھی دکھایا گیا ہے، انہیں ایف ایم پر پروگرام کرنے کے دوران بڑے سیکسیآواز میں لسنرز سے بات کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔یہ ’تمہاری سٴْلٴْو‘ کا پہلا ٹریلر تھا، اس سے قبل گزشتہ ماہ 14 ستمبر کو فلم کا ٹیزر ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ’تمہاری سٴْلٴْو‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرکے 17 نومبر کردی گئی ہے، پہلے اس فلم کو یکم دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

فلم کی ٹیم نے ’تمہاری سٴْلٴْو‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اسے 24 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اسے 17 نومبر کو ریلیز کیاجائے گا۔’تمہاری سٴْلٴْو‘ میں ودیا بالن سمیت نہیا دھوپیا، ملیشاآر جے، مناو کول اور وجے موریا بھی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔پروڈیوسر بھشن کمار کی اس فلم کی ہدایات سریش تریوانی نے دی ہیں۔فلم میں سری دیوی کی 1987 میںآنے والی سپر ہٹ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا گانا ’ہوا ہوائی‘ نئے انداز میں شامل کیا گیا ہے۔ہوا ہوائی میں سری دیوی کی طرح ودیا بالن نے بھی منفرد انداز میں ڈانس کرکے شائقین کے دل لوٹ لیے۔

متعلقہ عنوان :