ہالی ووڈ فلم ’’انسیڈیس دی لاسٹ کی‘‘ اگلے برس جنوری میں ریلیز ہوگی

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:41

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) خوف، دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’انسیڈیس دی لاسٹ کی ‘اگلے برس جنوری میں ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کہانی نیو میکسیکو میں رہائش پذیر ایک لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو پراسرار قوتوں کی وجہ سے مشکلات میں گِھر جاتی ہے۔فلم کے کرداروں میں جیوئر بوٹیٹ، جوش اسٹیورٹ ، لن شائے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم کی کہانی لیہ واہنیل نے تحریر کی ہے اور اس کی ڈائریکشن ایدم روبی ٹیل نے سر انجام دی ہے۔خوف،دہشت اور سنسنی پھیلاتے مناظر سے بھرپور یہ فلم اگلے برس 5جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :