پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کیلئے مزید 13 نئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی

نئے کھلاڑیوں کی سیزن 3 کے ڈرافٹس میں شمولیت کے بعد پاکستان سپر لیگ مزید بڑی اور بہتر بننے جا رہی ہے ،ْ پی ایس ایل سیکرٹریٹ ہر سال پاکستان سپرلیگ میں بہترین سے بہترین کھلاڑیوں شامل ہو رہے ہیں ،ْنجم سیٹھی

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کے لیے مزید 13 نئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔یہ تمام کھلاڑی غیرملکی ہیں جنہوںنے پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔بوڑد کی جانب سے جاری فہرست میں3 کھلاڑی نیوزی لینڈکے بھی شامل ہوگئے جو کے نام کولن منرو،مچل میکلینگن اور لیوک رونچی ہیں جبکہ انگلینڈ سے عادل رشید ،ْ آسٹریلیا سے جان ہیسٹنگ اور جنوبی افریقا کے ایلبی مورکل اور وائن پارنل بھی ہیں ،ْان 13 نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے سائن کرنے والے نئے غیرملکی کھلاڑیوں کی تعداد اب 20 ہو گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2017 میں اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہونے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی جیسن ہولڈر کی بھی واپس آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ان نئے کھلاڑیوں کی سیزن 3 کے ڈرافٹس میں شمولیت کے بعد پاکستان سپر لیگ مزید بڑی اور بہتر بننے جا رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہر سال پاکستان سپرلیگ میں بہترین سے بہترین کھلاڑیوں شامل ہو رہے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ لیگ کیلئے وسعت کا سال ہے اس لیے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پی ایس ایل 3کو ابتدائی2 سیزن سے اچھا اور بڑا بنائیں۔پی ایس ایل سیزن 3 کے لیے سائن کرنے والے نئے کھلاڑیوں کی فہرست میںمچل میکلینگن، کولن منرو، لیوک رونچی (نیوزی لینڈ)، جیسن ہولڈر، لینڈل سیمنز، ڈیرن براوو، ایون لیوئس (ویسٹ انڈیز)، عادل رشید، جیمز ونس، ٹم بریسنن (انگلینڈ)، وائن پارنل، ایلبی مورکل، جے پی ڈومنی، عمران طاہر (جنوبی افریقا)، مچل جانسن، جان ہیسٹنگ، کرس لن (آسٹریلیا)، مستفیض الرحمن (بنگلہ دیش)، ایجنلو میتھیوز (سری لنکا) اور راشد خان (افغانستان) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں آئندہ سال 2018 میں ایک نئی ٹیم ملتان سلطان بھی شریک ہو گئی ہے اور یہ ٹورنامنٹ فروری 2018 میں کھیلا جائے گا۔ڈرافٹس میں ہر ٹیم پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز میں سے ہر ایک میں ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جبکہ سلور کیٹیگری میں2، ایمرجنگ میں بھی 2 اور سپلیمنٹری رائونڈ میں مزید 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکے گی۔