آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں کا پلوامہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت

بھارتی فورسز کی طرف سے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:51

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں مختلف آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں لتر پلوامہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پٴْرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی براہ راست فائرنگ اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لتر پلوامہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک معصوم شہری کو قتل اور درجنوں کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی قراردیاہے۔

بیان کے مطابق فرنٹ کے ایک وفد نے شہید نو جوانوںکی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیرنے بھارتی فورسز کی کارروائیوں کو عوام دشمن اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے ان کی شدیدمذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وادی میں جاری خونریزی کو روکنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ بھارت جموںوکشمیر کے لوگوں کو حق خودارادیت د ینے کا اپنا وعدہ پورا کرے تاکہ و ہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرسکیں اورخطے میں غیر یقینی صورتحال کو ختم کیا جاسکے۔

انہوں نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے یکجہتی کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دٴْعاکی ہے۔ حریت رہنما ئوں جاوید احمد میر، یاسمین راجا ،بلال احمد صدیقی ،ظفر اکبربٹ ،شبیر احمد ڈار ، محمد اقبال میر ، امتیاز احمد ریشی، غلام نبی وار، وجاہت بشیر قریشی ، دختران ملت، پیپلز فریڈم لیگ اوروائس آف وکٹمزنے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :