ہری پور میں ضلعی سکولز ٹورنامنٹ کا پی سی بی کر کٹ گرائونڈ میں آغاز ، ٹورنامنٹ15نومبر تک جا ری رہے گا

ہری پور کو 5رونزجٹی پنڈ ،کھلابٹ ،خانپور ،غازی اور ہری پور میں تقسیم کیا گیا ہے۔سیکرٹری ٹورنامنٹ ڈاکٹر تیمور خان کی بات چیت

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) سیکر ٹری سکولز ٹورنامنٹ ڈاکٹر تیمور خان نے کہا ہے کہ اتوار سے شروع ہونے والاضلعی سکولز ٹورنامنٹ پی سی بی کر کٹ گرائونڈ 15نومبر تک جا ری رہے گا ۔ہری پور کو 5رونزجٹی پنڈ ،کھلابٹ ،خانپور ،غازی اور ہری پور زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔اتوار کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زونز میں تقسیم کر نے سے اگر چہ ہمارے اخراجات میں اضافہ ہو گا تاہم اس سے ٹورنامنٹ میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑی شرکت کرسکیں گے۔

ونز کے ونرز اور رنراپ کو بھی ان کے متعلقہ زون میں ہی باقاعدہ تقریب منعقد کرکے انعامات دیں گے ،ان مقابلوں میں مجموعی طور پر کرکٹ کے 49ٹیمیں ،بیڈ منٹن کے 40فٹبال کے 22،ہاکی کے تین باسکٹ بال کے 11،ٹیبل ٹینس کے 28،پہلی دفعہ سکائوٹنگ کے 12،ایم ٹی پی ٹی کے سات مقابلہ ہو ں گے۔

(جاری ہے)

ہر سکول میں رسہ کشی کا مقابلہ بھی ہو گا۔ بزم ادب کے 39مقابلے ہوں گے۔

انہوںنے بتایا کہ بڑ ے ایونٹ کے ہر ی پور میں انعقاد سے پور ے صوبہ میں ہمارے ضلع کا نا م روشن ہو گا ۔صوبائی حکومت کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں جن کی بدولت ہم ہر سال سینکڑوں کھلاڑیوں کو سامنے لا رہے ہیں۔امسال ہائی و ہائر سکینڈری سکولز ٹورنامنٹ میں پہلے سے زیادہ مقابلہ ہوں گے۔ہری پور کو پہلی دفعہ زونز میں تقسیم کر نے سے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لیں سکیں گے ،ضلعی و تحصیل حکومتیں اس ضلع کی نما ئندہ حکومتیں وہ اپنے بجٹ او رخصوصی گرانٹ کے ذریعہ ڈسٹرکٹ ہائی و ہا ئر سکینڈر ی سکولز ٹورنامنٹ کو سپانسر کریں تو مشکلا ت کم ہو سکتی ہیں اور ہم زیادہ بہتر انداز میں پر فارم کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر تیمور خان نے کہاکہ گذشتہ سال بھی ہمارے اخراجات وسائل سے کہیں زیادہ تھے جس کے باعث ہمیں مختلف ڈونرز تلاش کر نا پڑ ے اگر ضلع و تحصیل حکومتیں ان ہائی سکولز کے بچوں کو اپنے بچے سمجھتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کریں اور محض 3/3لاکھ روپے ہی اپنے بجٹ میں مختص کر یں تو ہمیں کسی سے فنڈز مانگنے کی ضرورت نہیں پڑ ے گی۔