خواتین پرہندوستانی مظالم قابل نفرت اور نا قابل معافی جرم ہیں‘ممبر اسمبلی سحرش قمر

مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی چٹیا کاٹنے کے واقعات میں بھارتی ایجنسیاں اور انکے ایجنٹ شامل ہیں

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ن کی خاتون رکن قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر محترمہ سحرش قمر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی چٹیا کاٹنے کے واقعات میں بھارتی ایجنسیاں اور انکے ایجنٹ شامل ہیں خواتین پرہندوستانی مظالم قابل نفرت اور نا قابل معافی جرم ہیں عالمی برادری انسانی حقوق کی تنظیموں کو خواتین کے ساتھ جاری پر تشدد واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کیخلاف عملی اقدامات اٹھانے ہونگے بھارت تحریک آزادی میں جدوجہد کرنیوالی ہماری ماوں ، بہنوں ، بیٹیوں کو خوف زدہ کر نے کیلئے اس طرح کے گھناونے فعل کروا رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے آزادی کی تحریک میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتامقبوضہ کشمیر کی خواتین نے ہمت ، عزم اور حوصلہ سے بھارتی دہشتگردی کا سامنا کیا ہے جس انداز میں مقبوضہ کشمیر کی خواتین نے آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں دی ہیں اسکی مثال کسی اور تحریک میں ملنا ممکن نہیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی انتہاء کر دی ہے کشمیریوں کی تحریک سے خوفزدہ بھارت کا سیاہ چہرہ خواتین پر تشدد اور چٹیا کاٹنے جیسے واقعات سے عیاں ہو رہا ہے -

متعلقہ عنوان :