ْمظفرآباد اور اُس کے گردنواح میں چوروں کا راج ،پولیس گرفتار کرنے میں ناکام‘عوام لٹنے لگی

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) مظفرآباد اور اُس کے گردنواح میں چوروں کا راج ،پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ! ،ْ عوام لٹنے لگی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144بھی کام نہ آسکا ، پنجاب ، سندھ ، کوئٹہ ، بلوچستان اور خیبر پختون سے آنے والے مشکوک افراد نے شہریوں خوف کی فضا پھیلا دی مختلف اسکیموں پر عوام کو سرسبز باغ دکھا کر لوٹنا روز کا معمول بن گیا ہے ، جبکہ مختلف علاقوں سے چھوٹے بچوں کے اغواء کی وارداتیں بھی روز بروز بڑھ رہی ہیں جسکی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلی ہوئی ہے ، پولیس اغواء ہونے والے بچوں کو برآمد نہ کرسکی دوسری جانب مظفرآباد میں دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود اِس پر عملدرآمد نہ ہوسکا ، بازاروں ،گلیوں میں بڑے بڑے مجمے لگا کر سرعام حکیمی نسخے بتا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے بے وقوف بنارہے ہیں ، کوئی سنڈے کا تیل فروخت کرنے میں پیش پیش ہے ، دونوں صورتوں میں عوام کو لوٹنے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جوکہ تشویشناک صورت حال اختیار کرگیا ہے ، اہلیان ِ مظفرآباد نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن ، ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دفعہ 144پر عملدرآمد کرواکر مظفرآباد میں آنے والے مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ضلع بدر کرے تاکہ مظفرآباد میں جرائم میں کمی آسکے ۔

متعلقہ عنوان :