مظفرآباد‘ محکمہ برقیات اور ایپکس ورلڈ کیبل نیٹ ورک کا تنازعہ حل نہ ہوسکا

مختلف علاقوں کی کیبل گزشتہ 4روز سے بند ! ،ْ شہری پریشان ، سیکرٹری برقیات نے اپنی ہٹ دھرمی نہ چھوڑی

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) محکمہ برقیات اور ایپکس ورلڈ کیبل نیٹ ورک کا تنازعہ حل نہ ہوسکا ، مختلف علاقوں کی کیبل گزشتہ 4روز سے بند ! ،ْ شہری پریشان ، سیکرٹری برقیات نے اپنی ہٹ دھرمی نہ چھوڑی ، عوام نے شدید احتجاج کا اعلان کردیا، حکومت ِ آزادکشمیر ، سیکرٹری برقیات کے خلاف نوٹس لیں !۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری برقیات عابد اعوان کی پھرتیاں گزشتہ 4روز گزر گئے شہر کے مختلف علاقوں کی بجلی کاٹ دی جبکہ شہر میں ایپکس ورلڈ کیبل نیٹ ورک کا کنکشن بھی کاٹ دیا گیا جس سے مظفرآباد شہر میں مختلف نیوز چینل اور ٹی وی چینل چلتے تھے ، بند ہوگئے ،عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجود سیکرٹری برقیا ت ایپکس ورلڈ کا کنکشن بحال نہ کیا عوام نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ برقیات کا قبلہ درست کرکے کنکشن بحال کریں ،بصورت دیگر عوام برقیات کے خلاف شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیگی۔