حکومت ِ پاکستان ٹریڈ سروس کو بند کرکے ملوث منشیات اسمگل کرنے والوں کیخلاف فوری طور پر کاروائی کرے‘خواجہ سیف الدین

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) مرکزی وائس چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ خواجہ سیف الدین کا ہنگامی اجلاس ،ْ سرینگر مظفرآباد ٹرک سروس کی آڑ میں منشیات کی اسمگلنگ کیس سمیت بھارت میں قید ڈرائیور اور مزدوروں کی رہائی بارے اظہار ِ افسوس ، اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور ! حکومت ِ پاکستان ٹریڈ سروس کو بند کرکے ملوث منشیات اسمگل کرنے والوں کیخلاف فوری طور پر کاروائی کریں نہیں تو جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ ملک گیر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیگی ۔

اِن خیالات کا اظہار خواجہ سیف الدین نے اپر اڈہ میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں منظور خان ، بشیر لون ، عاشق گیلانی ، مرزا عاصم سمیت دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’آزادکشمیر کی حکومت یا عوام کو سرینگر مظفرآباد ٹریڈ سروس سے ایک پیسے کا فائدہ نہیں ،بلکہ اُلٹا کشمیریوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ‘‘۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ اسلام آبا دسے چکوٹھی پہنچنے تک ٹرکوں کی متحدہ چیک پوسٹوں پر چیکنگ ہونے کے باوجود چکوٹھی کے مقام پر منشیات کی برآمدگی لمحہ فکریہ ہے ، آر پار تجارت کو بدنام کرنے کیلئے بعض گروپ منشیات اسمگلنگ کے ذریعے کشمیری قوم کو بدنام کررہے ہیں جو کہ نیک شگن نہیں ہے ! کشمیریوں نے بندوق اپنا حق ِ خداداریت لینے کے اُٹھائی تھی ، آلو پیاز کی تجارت کیلئے نہیں ! ۔

اُنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں قید تین ڈرائیوروں سمیت مزدوروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ِ پاکستان اور حکومت ِ آزادکشمیر اصل منشیات فروشوں کے گرفتار کرے بے گناہ ٹر ک ڈرائیوروں اور مزدوروں کا اِس میں کوئی قصور نہیں ہے ، اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی جس میں حکومت ِ پاکستان ، مظفرآباد سرینگر ٹریڈ سروس فوری طور پر بند کرکے منشیات اسمگلروں کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات کرے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں قید ڈرائیوراور مزدوروں کی فوری رہائی کیلئے سفارتی سطح پر بھارت کی حکومت پر دبائو ڈالے جبکہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ ملک گیر احتجاج کا اعلان کردے گی جسکی ذمہ داری سرینگر مظفرآباد ٹریڈ نگ پر عائد ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، منشیات اسمگلر آزادکشمیر کی ذمین کو استعمال کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جسکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :