سال 2017-18 کے دوران ملک میں چاول کی ہدف سے 7.2فیصد اضافی پیداوارحاصل ہوئی

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) سال 2017-18 کے دوران ملک میں ہدف سے 7.2فیصد اضافی چاول کی پیداوارحاصل ہوئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں سال کیلئے 6.818ملین ٹن چاولوں کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا تھا جبکہ اس دوران 7.31 ملین ٹن چاول کی پیداوار حاصل ہوئی جو ہدف سے 7.2 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے پنجاب میں 1.8ملین ہیکٹر رقبہ پر 3.5ملین ٹن چاول کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم اس دوران 3.742 ملین میٹرک ٹن چاول کی پیداوار حاصل ہوئی، پنجاب میں ہدف سے 6.9 فیصد اضافی پیداوار حاصل ہوئی۔

سندھ میں 8 لاکھ 22ہزار ہیکٹررقبہ پر2.6 ملین ٹن پیداوار کا ہدف مقرر کیا جبکہ اس دوران 2.85 ملین ٹن کی پیداوار حاصل ہوئی۔خیبرپختونخوا میں چاول کا پیداواری ہدف 1 لاکھ 44 ہزار ٹن مقررتھا جبکہ ایک لاکھ 59ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔ذرائع کے مطابق صرف بلوچستان میں پیداواری ہدف حاصل نہ ہوسکا، بلوچستان میں مقررہ ہدف سے 3فیصد کم ہے۔