ریاض: کارپینٹری ورکشاپ میں آگ لگ گئی،10افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اکتوبر 2017 13:06

ریاض: کارپینٹری ورکشاپ میں آگ لگ گئی،10افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے
ریاض(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اکتوبر2017ء ) : ریاض میں کارپینٹری ورکشاپ میں آگ لگ گئی،آگ سے جھلس کر 10افرادجاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ہیں،فائرفائٹرزکی گاڑیاں آگ پرقابوپانے مین مصروف ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سول ڈیفنس کاکہناہے کہ سعودی عرب میں ریاض کے ضلع بدرمیں ایک کارپینٹری کی ورکشاپ میں آگ لگنے سے 10افرادجاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جائے واقعہ پرامدادی کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ فائرفائٹرزکاعملہ آگ پرقابوپانے میں مصروف ہے۔کارپینٹری کی ورکشاپ میں کیمیکل کی موجودگی میں آگ کی شدت میں تیزی آئی۔آگ کی شدت سے آسمان پردھویں کے بادل بن گئے۔سکیورٹی فورسزنے کسی ناخوشگوارواقعے بچنے کیلئے علاقے کوگھیرے میں لے لیاہے۔سوشل میڈیاپرکارپینٹری کی ورکشاپ میں لگی آگ کی تصاویربھی جاری کی گئی ہیں۔
ریاض: کارپینٹری ورکشاپ میں آگ لگ گئی،10افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے

متعلقہ عنوان :