ویسٹ انڈیز آئندہ سال انگلینڈ لائنز کی میزبانی کرے گا

اتوار اکتوبر 13:10

اینٹیگا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2017ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آئندہ سال کے اوائل میں انگلینڈ لائنز کی میزبانی کرے گا۔ دورے میں تین چار روزہ اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔ انگلینڈ لائنز 2011 کے بعد پہلی بار کیربیئن جزائر جائے گی۔ میچز جمیکا اور اینٹیگا میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ شیڈول کے مطابق انگلینڈ لائنز دورے کا آغاز تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی جو 5 سے 7 فروری تک سبائنا پارک، جمیکا میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز اے سے پہلا چار روزہ میچ 11 سے 14 فروری، دوسرا 18 سے 21 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 سے یکم مارچ تک کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 4 مارچ سے وارم اپ میچ سے ہوگا۔ پہلا ون ڈے 6 مارچ، دوسرا 9 مارچ اور تیسرا 11 مار چ کو کھیلا جائے گا۔