روی شاستر ی،سنیل گواسکرچیمپئنزٹرافی میں بھارت کی شکست کا سبب بنے:منیجر قومی ٹیم

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:17

روی شاستر ی،سنیل گواسکرچیمپئنزٹرافی میں بھارت کی شکست کا سبب بنے:منیجر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اکتوبر۔2017ئ)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے ہاتھوں فائنل میں بدترین شکست کے بارے میں قومی ٹیم منیجر طلعت علی نے حیران کن انکشاف کیاہے کہ فائنل میں بھارت کی شکست کی وجہ روی شاستری اور روی شاستری بنے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ءکے دوران پاکستانی ٹیم کے ساتھ موجودمنیجر طلعت علی نے انکشاف کیاہے کہ گروپ مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ہماری شکست کے بعد روی شاستری اور سنیل گواسکر نے ٹیم کے حوالے سے جانبدارانہ تبصرے کئے اورفائنل میچ سے قبل دونوں سابق کپتانوں نے پاک بھارت فائنل کو یک طرفہ مقابلہ قرار دیاتھا جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کچھ کردکھانے کے جنون میں مزید اضافہ ہواجبکہ گواسکر اورشاستری کے جانبدارانہ تبصروں سے پاکستانی کرکٹرزکوعمدہ کھیل پیش کرنے کی ترغیب ملی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180رنز سے ہرایاتھا۔