نام نہاد رکن اسمبلی عبدالمجید پڈرو کے قافلے پرنامعلوم افراد کاحملہ ‘ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نام نہاد رکن اسمبلی عبدالمجید پڈرو کے قافلے پرنامعلوم افراد نے ہفتہ کی شام ضلع کولگام میں حملہ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملہ ضلع میں نور آباد کے علاقے دمحال ہانجی پورہ میں کیا گیا۔ تاہم عبدالمجید پڈرو کوحملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کو محاصرے میں لے کربڑے پیمانے پرتلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :