مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی چٹیاں کاٹنے پر وکلاء سڑکوں پر نکل آئے

وادی کشمیر میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے اورکٹھ پتلی حکومت چٹیا کاٹنے کے واقعات کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے‘وکلاء

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی چٹیاں کاٹنے کے ذریعے خوف و دہشت کا ما حول پیدا کرنے اور ان واقعات میں آ ئے روز اضافے کے خلاف کپواڑہ کے وکلاء نے ہفتہ کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاجی وکلاء نے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کٹھ پتلی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان میں ملوث افراد کو فوری طور پرگرفتار کیا جائے۔

بار ایسوسی ایشن کپواڑہ کے بینر تلے احتجاج کرنے والے وکلاء نے کہا کہ وادی کشمیر میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے اورکٹھ پتلی حکومت چٹیا کاٹنے کے واقعات کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے سوپور کپواڑہ شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے ان واقعات کو فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کیا ۔وکاء کے احتجاج کی وجہ سے کپوارہ کی عدالتوں میں کام کاج بری طرح متا ثر ہوا۔

متعلقہ عنوان :