افغانستان میں کنڑ میں ڈرون حملہ،14 شدت پسند ہلاک

داعش کے کمانڈر اور جنگجووں کا اجلاس جاری تھا جسے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا،صوبائی ترجمان

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:21

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) افغان صوبے کنڑ میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں کم ازکم 14 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنٹر کے صوبائی ترجمان عبدالغنی موسمیم کے مطابق یہ حملہ سواکی ضلع کے نواح میں واقع دو گھروں پر کیا گیا۔خیال کیا جارہا ہے کہ داعش کے کمانڈر اور جنگجووں کا اجلاس جاری تھا جسے ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔مقامی عہدیداران نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والے عام شہری تھے اور یہ کارروائی غلط خفیہ معلومات کی فراہمی کے نتیجے میں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :