طالبان نے قید میں میری بچی قتل اور بیوی کا ریپ کیا،کینڈین شہری

اب ہم اپنے بچوں کے لیے یہاں ایک محفوظ پناہ گاہ تعمیر کر سکیں گے جسے وہ گھر کہہ سکیں،جوشوابوئل کی گفتگو

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:21

طالبان نے قید میں میری بچی قتل اور بیوی کا ریپ کیا،کینڈین شہری
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) طالبان کے گروہ حقانی نیٹ ورک کی مبینہ قید سے بازیاب کرائے جانے والے کینیڈین شہری جوشوا بوئل نے کہاہے کہ قید میں اٴْن کی ایک بچی کو ہلاک کیا گیا جبکہ بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بوئل نے ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر جہاز سے اترنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یقینی طور پر یہ میرے خاندان کے لیے بے پناہ اہمیت کا حامل ہو گا کہ ہم اپنے بچوں کے لیے یہاں ایک محفوظ پناہ گاہ تعمیر کر سکیں گے جسے وہ گھر کہہ سکیں۔

جوشوا بوئل نے نیوز کانفرینس میں پٴْر سکون آواز میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ حقانی گروپ کا شر ایک مسافر کو اغوا کرنے اور پھر اٴْس کی نومولود بچی کو قتل کرنے سے ہی ظاہر ہے۔ اور یہ شر میری بیوی کے ایک سے زیادہ بار ریپ سے بھی عیاں ہے جو گروپ کے سربراہ کی نگرانی میں کیا گیا۔ بوئل نے وضاحت سے نہیں بتایا کہ’ مسافر، قتل، اور ریپ سے اٴْن کی مراد کیا تھی۔ بوئل کی بیوی کولمین اس کانفرنس میں موجود نہیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :