ڈیسکو ن ٹی ٹونٹی سپر لیگ 2017ء کے افتتاحی روز چار مختلف گرائونڈز میں آٹھ پول میچز کھیلے گئے

نیسپاک ،نیسلے ،آئی سی آئی ،سی سی آئی،پی ٹی وی ، ایف بی آر اور ہنڈا الیون کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) ڈیسکو ن ٹی ٹونٹی سپر لیگ 2017ء کے افتتاحی روز چار مختلف گرائونڈز میں آٹھ پول میچز کھیلے گئے جس میں نیسپاک ،نیسلے ،آئی سی آئی ،سی سی آئی،پی ٹی وی ، ایف بی آر اور ہنڈا الیون کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ،رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے بعدا زاںمیچز بھی دیکھے اور کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی پر بھرپور داد دی ۔

ڈیسکون سپر لیگ 2017کے سلسلہ میں پہلا میچ ڈیسکون انجینئرنگ اور نیسپاک کی ٹیمز کے درمیان ارفع کریم ٹاورگرائونڈ میں کھیلا گیا جس میں نیسپاک نی5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔احسن خالق کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔دوسرا میچ نیسلے اور جاز کی ٹیمز کے درمیان ریس کورس گرائونڈ میں کھیلا گیا جس میں نیسلے نی170رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی جبکہ فیصل اقبال مین آف دی میچ قرار پائے۔

(جاری ہے)

ویلینشیاء گرائونڈ میں کھیلے گئے تیسرے پول میچ میں آئی سی آئی نے پرل کانٹیننٹل کی ٹیم کو 88رنز سے شکست دی ۔آئی سی آئی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر حمزہ محسن کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔ ماڈل ٹائون کرکٹ گرائونڈ می کھیلے گئے چوتھے میچ میں سی سی آئی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ابیکس کو 10وکٹوں سے شکست دی جس کے کھلاڑی عمران ڈوگر کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

ٹورٹامنٹ میںپی سی بی کے پروفیشنل امپائرز کارپوریٹ سطح پر یہ میچز کنڈکٹ کروا رہے ہیں۔دوسرے رائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پیکجز کی ٹیم نے اکزونوبل کی ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست دی ۔ بہترین کارکردگی پر حسن محمود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔دوسرے میچ میں پی ٹی وی اور فاطمہ گروپ کی ٹیمیں آپس میں آمنے سامنے تھیں جس میں پی ٹی وی10 رنز سے فتح یاب ہوئی جبکہ عثمان ظفر مین آف دی میچ ٹھہرے۔تیسرے میچ میں ایف بی آر اور میزان بینک کی ٹیمیں مد مقابل تھیں اور ایف بی آر نے یہ بازی جیت گئی ۔ طارق محمود کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔دوسرے رائونڈ کے آخری میچ میں ہنڈا الیون نے ٹیٹرا پیک کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ۔