کوٹلی‘ پولیس نے چور گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا

اتوار اکتوبر 15:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2017ء) تھانہ پولیس کوٹلی نے شہر میں چوریاں کرنے والا چور پکڑ لیا دوموٹرسائیکل ،ایک ایل سی ڈی،موبائیل پانچ عدد،چارجر دو عدد برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے شہری وقاص بٹ ولد عبدالکریم ساکن پنگ پیراں نے تحریری درخواست دی کے وہ سسرال میں رہائش پذیر ہے اور اپنے مکان کی صفائی کے لیے دوسرے دن جاتا ہے گزشتہ روز صفائی کے لیا گیا تو دیکھا کے مکان کی عقبی جانب کی کھڑکی کی جالی کٹی ہوئی تھی اندر جا کر دیکھا تو قمتی سامان غائب تھا جس پر پولیس نے درخواست کی روشنی میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کی گزشتہ روز جائے وقوعہ کا موقع دیکھنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ سردار افتخار نے ہمراہ ڈی ایف سی بوستان ،سفیان، معہ نفری ہائی وے پر نثار ولد بشیر ساکن پلہتر کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث دیکھ کر حراست میں لیا تو ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے مذکورہ مکان سے سامان میں نے چوری کیا ہے اور اس کے علاوہ دو موٹر سائیکل بھی چوری کے میرے پاس موجود ہیں پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر ملزم کے گھر سے لاکھوں روپے کا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی واضع رہے ملزم نے کوٹلی کے شہریوں کا جینا حرام کیا ہوا تھا ملزم کی گرفتار سے کوٹلی میں بڑھتی ہوئی چوری وارداتوں کا سدباب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments