وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو مایوس کیا ، شہباز شریف پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں،سیاست میں گالم گلوچ اور جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے آشکار ہو چکے ہیں خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی، وزیر اعلی پنجاب کی گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 21:31

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پیر کے روز وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی،جس میںملک کی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیںاور21 کروڑ عوام بہتان طرازی کی منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام صرف اپنے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔ عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔انہوںنے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے اپنے صوبے خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی مایوس کیا ہے اورپاکستان کی سیاست میں گالم گلوچ اور جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے آشکار ہو چکے ہیں اوریہ سیاسی عناصر آئندہ عام انتخابات میں بھی ناکام رہیں گے۔