رینجرز کی لیاقت آباد کے علاقے میںکارروائی، قبرستان سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

پیر اکتوبر 21:52

رینجرز کی لیاقت آباد کے علاقے میںکارروائی، قبرستان سے اسلحہ اور ایمونیشن ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان رینجرزسندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاقت آباد کے علاقے میں قبرستان سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاقت آباد کے علاقے میں واقع حاجی مرید گوٹھ کے قبرستان سے اسلحہ اور ایمونیشن چھپا رکھا نے کی اطلاع پر کارروائی کر تے ہوئے اسلحہ ا ور ایمونیشن بر آمد کرلیا جو کہ قبرستان میں ایک مزار کی چھت کے اوپر چھپایا گیا تھا۔

بر آمد کیے گئے اسلحہ اور ایمونیشن میں ایک عدد 7 ایم ایم رائفل، ایک عدد 8 ایم ایم رائفل، ایک عدد 555 بور ریوالور، ایک عدد .22 پستول، ایک عدد 30 بور پستول،8 عدد مختلف اقسام کی میگزین اور مختلف اقسام کے 348 راونڈز برآمد کرلیے۔

متعلقہ عنوان :