وزیراعلیٰ بلوچستان کا آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام سے ٹیلیفون پر رابطہ ،بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے موٹروے پولیس تعدادمیں اضافے سے متعلق امور پر بات چیت

پیر 16 اکتوبر 2017 22:32

وزیراعلیٰ بلوچستان کا آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام سے ٹیلیفون پر رابطہ ..
کوئٹہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام سے ٹیلیفون پر رابطہ کیااوراُن سے بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے موٹروے پولیس کی تعیناتی اورتعدادمیں اضافے سے متعلق امور پر بات چیت کی ،وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ،کوئٹہ ژوب شاہراہ اورکوئٹہ سبی شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہواہے جس میں قیمتی جانی نقصان ہوئے ہیں،لہٰذا ان شاہراہوں پر موٹروے پولیس کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اورنفری میں اضافے اوررفتار کی حد مقررکرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کی ضرورت ہے،آئی جی موٹروے پولیس نے وزیراعلیٰ کے یقین دلایا کہ بلوچستان کی قومی شاہراہوں کیلئے مزید نفری اورگاڑیاں فراہم کی جائیں گی اورٹریفک قوانین کی پابندی کو بھی یقینی بنایاجائے گا۔