ن لیگ میں دھڑے بندی نہیں ،نقطہ اعتراض ضرورموجودہے،سعدرفیق

منگل 17 اکتوبر 2017 00:10

ن لیگ میں دھڑے بندی نہیں ،نقطہ اعتراض ضرورموجودہے،سعدرفیق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ن لیگ میں دھڑے بندی نہیں ،نقطہ اعتراض ضرورموجودہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ مسلم لیگ ن سیاسی جماعت ہے ،پارٹی میں کوئی دراڑنہیں ہے ،ہمارے قائدین کے نقطہ نظرمیں اختلاف ہوسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ عام انتخابات کی تیاری کررہے ہیں ،مٹھی بھرلوگ بھی پارٹی سے الگ نہیں ہوں گے ،مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف ہیں اوروہی سربراہ رہیں گی۔