کوئٹہ،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ کا اجلاس

مفکر اسلام علامہ مفتی محمود کے جدوجہد کو سامنے رکھ کر جمعیت علماء اسلام اپنے سیاسی سفر آگے بڑھا رہی ہے ،مولانا ولی محمد ترابی

منگل 17 اکتوبر 2017 00:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت مولانا ولی محمد ترابی منعقد ہوا جس میں مختلف فیصلے ہوئے 17 اکتوبر کو کلی کوتوال اور نواں کلی کا مشترکہ پروگرام ہوگا 18 اکتوبر کو نوحصار 62 اور 63 کے کا مشترکہ پروگرام ہوگا 19 اکتوبر کو پورہ دن کچلاک میں 7 مختلف پروگرام ہونگے 20 اکتوبر کو نواں کلی میں اقلیتی پروگرام ہوگا 21 اکتوبر 4 بجے شیخ ماندہ مغرب کے نماز کے بعد کلی پشتون باغ اور عشاء کے نماز کے قلعہ محمد حسنی بروری میں پروگرام منقعد ہوگا 22 اکتوبر کو انصار الاسلام کا پروگرام ہوگا 25 اکتوبر کو 3 بجے پرچم کشائی پروگرام ہوگا ان تمام پروگراموں میں ضلعی و صوبائی قیادت کے ساتھ ساتھ ایم این اے انجنیئر عثمان بادینی بھی شریک ہوگنگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے جماعت کو مفتی محمود کانفرنس کے تیاریوں میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا ضلع کوئٹہ کے تمام حلقوں کو متحرک کرنا ہوگا اور مفتی محمود کانفرنس کے لیے ہر طرف فضاء اور ماحول پیدا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مفکر اسلام علامہ مفتی محمود کے جدوجہد اور انکے شاندار ماضی کو سامنے رکھ کر جمعیت علماء اسلام اپنے سیاسی سفر آگے بڑھا رہا ہے انہوں نے اپنے زندگی دینی خدمات کے لیے وقف کیا تھا ملک اور دین کے لیے انکے خدمات مثالی ہے انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس سے صوبہ کے حالات اور ماحول پر اچھا اثر پڑے گا آنے والے الیکشن میں میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں کلین سویپ کرے گی اور عوامی خدمات کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے تعلیم ،صحت اور روزگار کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گی جمعیت علماء اسلام پر عوام کے حقیقی نمائندہ جماعت کے حیثیت سے بہت بڑی زمداریاں عائد ہوتی ہے اورجمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ عوام کے امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :