شریف خاندان ختم نبوتﷺ کی انکوائری رپورٹ میں بھی پھنس گیا ہے

ختم نبوت ﷺ کی آئین میں ترمیم کے حوالے سے انکوئری رپورٹ اگر منظر عام پر نہ لائی گئی تو اتحادیوں سمیت ن لیگ کا بڑا گروپ ناراض ہو سکتا ہے ،اور شریف خاندان کیپٹن صفدر کے خلا ف بھی کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے ،رپورٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے میڈیا کاسہارا لیا جائے گا ۔

منگل 17 اکتوبر 2017 11:39

شریف خاندان ختم نبوتﷺ کی انکوائری رپورٹ میں بھی پھنس گیا ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اکتوبر2017ء ) :ختم نبوتﷺ کے آئین میں ترمیم کس نے کی، وزیراعظم کی جانب سے سخت ایکشن لینے کے مطالبے نے شریف حاندان کو ایک نئی مصیبت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ شریف خاندان کی جانب سے رپورٹ منظر عام پر لائی جائے یا نہ لائی جائے اس حوالے سے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ جن لوگوں کے نام منظر عام پر آ رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے ۔

اگر رپورٹ منظر عام پر نہ لائی گئی تومذہبی جماعتوں کے ناراض ہونے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک مضبوط گروپ کی جانب سے نواز شریف کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یہ کہہ کر ٹال دیں کہ اس میں کسی کی غلطی نہیں ہے ۔ اس دوران کوئی ایسا ایشو سامنے لایا جائے کہ عوام کی ساری توجہ وہاں مرکوز ہو جائے اور کیپٹن صفدر کی تقریر کے حوالے سے مخالف قوتوں کا زور بڑھتا جا رہا ہے اور اس پر ن لیگ کی جانب سے کوئی بھی ایکشن نہیں لیا جا رہا ۔

قومی اخبار کے مطابق شریف خاندان جو احتساب عدالتوں سے نمٹنے کی پلاننگ کر رہا تھا ۔ختم نبوتﷺ کے آئین میں ترمیم کے حوالے سے نئی مصیبت میں پھنس گیا ہے ۔ ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا کہ کیپٹن صفدر کے حوالے کارروائی کر کے وقتی طور مذہبی جماعتوں کو خوش کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ 

متعلقہ عنوان :