ظفر وال سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ، بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل اکتوبر 12:08

ظفر وال سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ، بی ڈی ایس نے ناکارہ ..
ظفر وال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2017ء) : ظفر وال کے قریب نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 18 کلو بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں نے دیکھا جس پر انہوں نے تھانہ ظفر وال کو اطلاع دی، پولیس نے اینٹی ٹینک مائن برآمد کیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

بی ڈی ایس آفیسر ریاض والا نے بتایا کہ بم انتہائی خطرناک تھا اور بڑے پیمانے پر تباہی مچا سکتا تھا۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ دو ماہ کے دوران نالہ ڈیک سے 12 بارودی سرنگیں بھی برآمد کی جا چکی ہیں۔ لیکن سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں نے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :