الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی برخاستگی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کر لیا، 24 اکتوبر کو سنایا جائے گا

منگل 17 اکتوبر 2017 15:07

الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی برخاستگی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کر لیا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کو قومی اسمبلی کی نشست سے برخاست کرنے کے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 24 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے تحریک انصاف کی خاتون کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی رکن عائشہ گلا لئی کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر انہیں پارٹی رکنیت کے ساتھ قومی اسمبلی کی نشست سے بر خواست کرنے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عائشہ گلا لئی کے وکیل بیرسٹر مسرور نے اپنے دلائل مکمل کئے۔ الیکشن کمیشن نے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فیصلہ 24 اکتوبر کو سنانے کا اعلان کیا ہے۔