وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مریم نواز کی ملاقات، پارٹی اورسیاسی صورتحال تبادلہ خیال

ملاقات میں حمزہ شہباز اورکیپٹن (ر)صفدربھی موجود،اداروں کے درمیان غلط فہمیاں نہیں ہونی چاہئیں، سیاسی ماحول میں استحکام کی ضرورت ہے،ملک کسی ایڈونچرکا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں پارٹی کیلئے ملکرکام کرناہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 اکتوبر 2017 16:56

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مریم نواز کی ملاقات، پارٹی اورسیاسی صورتحال ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اکتوبر2017ء ) : وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امورسے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مریم نوازنے ملاقات کی۔ملاقات میں ن لیگی رہنماء حمزہ شہبازشریف اور کیپٹن (ر)صفدربھی موجودتھے۔

شہبازشریف نے مریم نوازکواین اے 120میں تاریخی کامیابی اور بھرپورانتخابی مہم چلانے پرشہبازشریف نے مریم نوازکوشاباش دی۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے مریم نوازسے بیگم کلثوم نوازکی خیریت بھی دریافت کی۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاکہ اداروں کے درمیان محاذآرائی سے گریزکیاجائے۔ہرادارے کواپنی حد میں رہ کرکام کرناچاہیے۔

اداروں کے درمیان غلط فہمیاں نہیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی ماحول میں بھی استحکام کی ضرورت ہے۔محاذآرائی کی سیاست گریزکرناچاہیے۔ملک کسی ایڈونچرکا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کوپارٹی کیلئے مل کرکام کرناہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا۔