لاہور، سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3مبینہ دہشت گردگرفتار

منگل اکتوبر 22:11

لاہور، سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3مبینہ دہشت گردگرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017ء) کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعد تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاسی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گواہا پل گندے نالے کے قریب سے تین مبینہ دہشتگر دوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگرد لاہو رمیں تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے اوران کی شناخت تواب خان ،محمود خان اور روح اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ تینو ں کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :