پنجاب میں صحت اور تعلیم دونوں کا بجٹ ملا کر بھی اورنج ٹرین سے کم ہے،ارشاد بھٹی

بدھ اکتوبر 11:05

پنجاب میں صحت اور تعلیم دونوں کا بجٹ ملا کر بھی اورنج ٹرین سے کم ہے،ارشاد ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اکتوبر2017ء) :تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ میٹرو ٹرین ،اورنج ٹرین اور موٹر وے مجھے سب اچھی لگتی ہیں شہباز شریف نے یہ کام بہت اچھے کئے، لیکن کچھ ترجیحات غلط ہیں، پنجاب میں صحت اور تعلیم دونوں کا بجٹ ملا کر بھی اورنج ٹرین سے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کا یہ عالم ہے کہ مردے کے ساتھ مریض لیٹتے ہیں ،مائیں بچوں کو راستے میں جنم دیتی ہیں ،نورتھ پنجاب اور ساؤتھ پنجاب کی تباہ حالی سب کے سامنے ہے ،کے پی کے نے کچھ حد تک تعلیم کے نظام کو بہتر کر لیا ہے ،بچے پرائیویٹ سکولوں سے واپس سرکاری سکولوں میں آ رہے ہیں ۔

پولیس کا نظام بھی کے پی کے میں بہتر ہو رہا ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں۔