کراچی‘سپرہائی وے پرمبینہ پولیس مقابلہ‘

2ملزمان ہلاک ملزمان ڈکیتی، اغواء برائے تاوان کی شارٹ ٹرم وارداتیں اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے‘ایس ایس پی ملیر

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:49

کراچی‘سپرہائی وے پرمبینہ پولیس مقابلہ‘
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) کراچی میں سپرہائی وے پرمبینہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان ہلاک ہوگئے۔بدھ کو کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے جنجال گوٹھ میں مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مبینہ مقابلے 2ملزمان مارے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ،مقابلے میں ہلاک ملزمان میں سے ایک ملزم کی شناخت زیارت گل کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان ڈکیتی، اغواء برائے تاوان کی شارٹ ٹرم وارداتیں اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :