کیڈ ڈویژن کے لئے ایک ارب 88 کروڑ 78 لاکھ روپے جاری

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:28

کیڈ ڈویژن کے لئے ایک ارب 88 کروڑ 78 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کیڈ ڈویژن کے لئے ایک ارب 88 کروڑ 78لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 5ارب 18کروڑ 84 لاکھ روپے کے فنڈ ز مختص کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد وزیر اعظم پروگرام کے تحت 200سکولوں کی اپ گریڈیشن اور تزئین وآرائش کے لئے ایک ارب 74کروڑ 20لاکھ ، اسلام آباد میں نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے 51لاکھ، ایف الیون ون میں ہوم اکنامکس کالج کے لئے 5کروڑ، کھنہ ڈاک میں گرلز سکول کی تمعیر کے لئے 72 لاکھ ، پولی کلینک میں تعمیراتی کاموں کے لئے ایک کروڑ 20لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔