وفاقی حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرے گی

وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت

بدھ اکتوبر 12:32

وفاقی حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے نیوسریاب روڈ کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرے گی۔ وزیر داخلہ نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :