پولیس ٹرک پر بم حملے کے بعد سول ہسپتال اور بولان میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ لڑ رہے ہیں، بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا، صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ
بدھ 18 اکتوبر 2017 13:48
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جانوں کے نذرانے دینے والے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
میررحمت صالح بلوچ نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اوردیگرافراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔ انہوں نے بم دھماکے کے بعد فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بم دھماکے میںزخمی ہونے والے افراد کو ملک کے دیگر ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا جائے گا۔ دریں اثناء صوبائی وزیر صحت میررحمت صالح بلوچ نے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اورانہیں علاج معالجے کی فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.