مفتی عبدالقوی فرار نہیں ہوئے ،میڈیا غلط رنگ دے رہا ہے ،

وہ جھنگ میں عرس کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہیں،آج ضمانت کیلئے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں درخواست دائر کریں گے،ترجمان مفتی عبدالقوی ارشدمدنی کی آئی این پی سے بات چیت

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:19

مفتی عبدالقوی فرار نہیں ہوئے ،میڈیا غلط رنگ دے رہا ہے ،
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) مفتی عبدالقوی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مفتی عبدالقوی فرار نہیں ہوئے وہ ضلع جھنگ میں عرس کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہیں،آج (جمعرات)کو ہائیکورٹ ملتان بنچ میں مفتی عبدالقوی کی ضمانت کیلئے درخواست دائر کریں گے۔

(جاری ہے)

خبررساں ادارے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزدملزم مفتی عبدالقوی کے ترجمان ارشد مدنی نے کہا کہ مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت سے فرار نہیں ہوئے،میڈیا خبرکو غلط رنگ دے رہا ہے،عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ مفتی عبدالقوی عدالتی فیصلے سے قبل جھنگ کیلئے روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے عرس کی تقریب میں ضروری شرکت کرنا تھا،آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان نے مزید کہا کہ مفتی عبدالقوی آج جمعرات کو ملتان واپس آجائیں گے اور ان کی وکلاء ٹیم آج لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ میں درخواست ضمانت دائرکرے گی۔

متعلقہ عنوان :