رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:47

رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار، اسلحہ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان رینجرز)سندھ( نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے عزیز بھٹی، شاہ لطیف ٹان اور کھوکھراپار کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی4 ملزمان نظام الدین، نجم الاسلام عباسی سیاسی وابستگی(ایم کیو ایم لندن)، ندیم ظفر عرف ندیم پیٹر سیاسی وابستگی (ایم کیو ایم حقیقی) اور ایم کیو ایم پاکستان کے فیضان فاروق کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسلحہ کی غیر قانونی خریدو فروخت سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایک اور کارروائی میں رینجرز نے عزیز بھٹی اور قائد آبادکے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث6 ملزمان محمد جمیل عرف جمی، سالک عظیم، نعمان خان، کاشف حسین، عبدالوہاب رشید عرف عبدل اور نعمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے سمیت متعددد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایک دوسری کارروائی میں رینجرز نے عزیز بھٹی، شاہ لطیف اور کھوکھرا پارکے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث3 ملزمان میراج رسول سیال، محمد خورشید اور اصغر علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کر لی گئی۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :