گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا کی کوئٹہ میںپولیس اہلکاروں پردہشت گرد حملے کی شدید مذمت

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:26

گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا کی کوئٹہ میںپولیس اہلکاروں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کوئٹہ میںپولیس اہلکاروں پردہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

گورنرنے شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اوردہشت گردوںکیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا۔ گورنرنے پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر وصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی۔گورنر نے زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :