تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں‘آئی جی پنجاب کیپٹن (ر ) عارف نوازخان
بدھ 18 اکتوبر 2017 19:38
(جاری ہے)
آئی جی پی کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھولو ں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
دربار میں آر پی او ر راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ، سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی،ڈی پی اوز اٹک ، چکوال اورجہلم ، سی ٹی او راولپنڈی شاہد یوسف، کائونٹر ٹیررا ز م ڈیپارٹمنٹ ، پنجاب ہائی وے پٹرول، اسپیشل برانچ اور راولپنڈی ریجن کے سینئر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر ) عارف نواز خان نے کہا کہ پولیس کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں رسک الائونس کی بحالی، افسران کی تیزترقی ، بلٹ پروف جیکٹوں کی فراہمی اور جدید ہتھیاروں کی فراہمی شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ پولیس میں شفافیت اور احتساب کا جامع طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گے ہیں جن کے تحت پنجاب بھر میں تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کئے گے ہیں اورایف آئی آر کی رجسٹریشن میں شفافیت پیدا کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے اور کسی بھی ناانصافی یا زیادتی کی صورت میں آن لائن شکایت اندراج کرائی جا سکتی ہے، جس کی نگرانی اعلی پولیس افسران کرتے ہیں، تاکہ پولیس کو عوام دوست بنایا جا سکے۔انہوںنے کہاکہ میںپنجاب پولیس کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے بطور والد ہر ضرورت اور مسائل پر پوری نظر رکھوں گااور ہرجائزمسئلے کو حل کرونگااورپولیس کی مراعات میں اضافہ کیلئے انقلابی اقدامات جنگی بنیادو ں پر کئے جا رہے ہیں جن میں ڈیلی الائونس میں اضافہ ، صحت اور تعلیم کی جدید سہولیات کی فراہمی اور ملازمین کیلئے صاف ستھری رہائشوں اور اعلی معیار کے کھانے کی دستیابی شامل ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر ) عارف نواز خان نے مزیدکہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 400 1پولیس افسران اور ہلکاروں نے اپنی جان کی قربانیاں پیش کی ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘ کیونکہ پولیس دہشتگر دی کے خلاف ہر اول دستہ کا کردار ادا کر رہی ہے اور افسران اور جوانوں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام میں احساس تخفظ پیدا کیا۔انہوںنے کہاکہ تفتیش کے جدید طریقے استعمال کئے جائیں اور تشدد سے مکمل اجتناب کیا جائے اور پولیس مظلوم کا ساتھ دے اور عوام کے مسائل حل کرکے عوام میں مقبولیت حاصل کی جائے اور عوام کا اعتماد حاصل کیا جائے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر ) عارف نواز خان نے پنجاب کی تمام پولیس لائینز میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے احکامات جاری کئے اور راولپنڈی پولیس لائینز میں پانی کی فراہمی کیلئے جدید ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.