نواز شریف پاک برطانیہ تعلقات کے موضوع پربرطانوی پارلیمنٹ میں لیکچر دیںگے

بدھ اکتوبر 21:15

نواز شریف پاک برطانیہ تعلقات کے موضوع پربرطانوی پارلیمنٹ میں لیکچر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں پاک برطانیہ تعلقات کے موضوع پر لیکچر دیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز برطانیہ کی کنزرویٹوپارٹی کے راہنما رحمان چشتی نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی اور انہیں برطانوی پارلیمنٹ میں پاک برطانیہ تعلقات کے حوالے سے لیکچر دینے کی دعوت دی جو سابق وزیر اعظم نے قبول کر لی ہے اور اب آئندہ چند روز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں لیکچر دیں گے۔