(ن) لیگ کو جمہوریت اور کر پشن میں سے کسی ایک کا انتخابات کر نا ہوگا‘ چوہدری محمدسرور

حکمرانوں نے ملک کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے حکمران کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے انکی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی، وفود سے گفتگو

بدھ اکتوبر 21:38

(ن) لیگ کو جمہوریت اور کر پشن میں سے کسی ایک کا انتخابات کر نا ہوگا‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گورنر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو جمہو ریت اور کر پشن میں سے کسی ایک کا انتخابات کر نا ہوگا‘حکمرانوں نے ملک کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے حکمران کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے انکی جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی ‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ضرور کامیاب ہوگی اور ملک آگے بڑ ے گا ۔

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گورنر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں کر پٹ مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں اور ہم اس ملک کو چوروں اور ڈاکوئوں کا نہیں قائد اور اقبال کا پاکستان بنا کر ہی دم لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیساں غریب عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہیں اور آئے روز قوم پر مہنگائی کے بم بر سائے جا رہے ہیں اور موجودہ منی بجٹ ملک میں غر بت نہیں غر یب مکائو کے متراف ہیں حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ فورا اس منی بجٹ کو واپس لیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکا م ہو چکی ہے ، حکمرانوں کی لوٹ مار کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں حکومتی تمام دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہے عوام آج بدحال اور عوام خوشحال ہو چکے ہے ،حکمران کرپٹ ٹولہ عوام کی نہیں صرف ذاتی خوشحالی چاہتا ہے ترقی کے تمام تر دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے ، 83ارب ڈالر کا قرضہ قوم پر لادھ دیا ہے عوام پر ٹیکسوں کی بارش کر دی گئی ہے ،عوام کے جینے کا حق حکمرانوں نے چھین لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :