مسلم لیگ کو غذر میں کوئی سیٹ نہ ملنے کی وجہ پارٹی کے کچھ کارکنوں کی نااہلی تھی جس کیوجہ ناقابل تلافی نقصان پہنچا
جہاں امن ہوتا ہے وہاں ترقی خود بخود آتی ہے ،گلگت چترال روڈ کو سی پیک میں شامل کر دیا گیا ہے ،22 ارب کی لاگت سے یہ اہم شاہراہ تعمیر ہوگی ،شندور انٹرنیشنل بارڈر ہے اس کی ذمہ داری رینجر اور جی بی سکاوٹس کو دی جائیگی وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن کا گوپس میں عوامی جلسے سے خطا ب
بدھ 18 اکتوبر 2017 21:50
(جاری ہے)
وزیر اعلی نے کہا میں اپ جیسے پرخلوص لوگوں کے سامنے اپنے دائرہ کا ر میں رہتے ہوئے بات کرونگا تاکہ جھوٹ نہ ہو ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو ضلع غذر سے کو ئی سیٹ نہیں ملا اس کی اصل وجہ پارٹی کے کچھ کارکنوں کی نا اہلی تھی جن کی وجہ سے پارٹی کو بھی نا قابل تلفی نقصان پہنچا ۔، ضلع غذر کی اپنی ایک پہچان ہے کیونکہ یہ شہداء اور غازیوں کی سر زمین ہے،باہر سے جو بھی لوگ آتے ہیں اپ کی مہمانداری سے متاثر ہوتے ہیں یہاں پر سیاحت کے فروغ کے بہت سارے مواقع ہیں، ضلع غذر میں ایک اہم بات یہ ہے کہ یہاں پر ایک عرصے سے امن قائم ہے جہا ں امن ہوتی ہے وہا ں ترقی خو د ہی اتی ہے ،میں ضلع غذر کے علماء کرام اور واعظین کے علاوہ مکھی کامڑیا صاحبان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے غذر میں امن قائم ہے ایڈمنسٹرشن کو ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے والے لوگوں کی سرکوبی کی جائے تاکہ غذر کی امن میں کوئی خلل نہ اجائے ۔انہوں نے کہا کہ سترہ کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کے لئے دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ممبر کی ریکویسٹ پر 27کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی دیا گیا ہے جو کہ ایم این اے فنڈز کے علاوہ ہے ۔ایفاد کی مدد سے غر بت دور کرنے کے لئے سوا اراب روپے سے غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے کے منصوبے جاری ہیں اور اٹھ لاکھ کنال اراضی آباد کر کے زمینداروںکو دینگے غذر میں اس وقت پانچ منصوبوں پر کام جاری ہے اگلے سال تک 25 ہزار کنال زمین آباد کیا جائیگا ۔ 2019 تک ساڑھے دس میگاواٹ بجلی پید ا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پھنڈٖر تحصیل کا پی سی فور منظور ہوا ہے بہت جلد ہی پھنڈر تحصیل کے پوسٹوں پر ملازمین کی تعیناتی عمل میں لایا جائیگا پھنڈر تحصیل کے بلڈنگ کے لئے ایک کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا جائگا ۔انہوں نے کہا کہ غذر میں قراقرم یونیورسٹی کی کمپس کے لئے ڈیڈھ کررڑ روپے منظور ہوئے ہیں 30دسمبر سے پہلے تدریس کا باقاعدہ کا م شروع ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دو سو گھرانوں پر مشتمل گائوں کے لئے ار سی سی پل تعمیر کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کا اعلان کرنا اور حلقے کو الگ کرنا میرے دائرہ کار میں نہیں عوام سے جھوٹا وعدہ نہیں کر سکتا ،وفاق سے اپ کا مطالبہ کرتا رہونگا ۔انہوں نے کہا کہ حدود بندی کے مد میں ہم نے فنڈ جاری کیا ہے مقامی لوگوں کو حدود میں تعینات کیاہے ۔شندور انٹر نشنل بارڈر ہے اس بارڈر کی زمہ داری رینجرز یا جی بی سکائوٹ کو دی جائیگی ۔سی پیک کا ایکسپریس وے کا سروے دسمبر تک مکمل ہوگا اور جون سے پہلے 22اراب کی اس منصوبے پر کام شروع ہوگامزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.