اسلام آباد پولیس اور سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن، اسلحہ و ایمونیشن برآمد، 2 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:43

اسلام آباد پولیس اور سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن، اسلحہ و ایمونیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) اسلام آباد پولیس، پاکستان رینجرز اور سکیورٹی اداروں کے افسران و جوانوں نے تھانہ ترنول کے علاقہ بھڈانہ کلاں اور گردونواح میں کومنگ سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی، دوران سرچ آپریشن 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں جبکہ سرچنگ کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس، پاکستان رینجرز اور سیکورٹی اداروں کے افسران و جوانوں نے تھانہ ترنول اور گردونواح میںسرچ آ پر یشن کیا۔ اس سرچ آپریشن میں ایس پی صدر حسام بن اقبال اور تھانہ ترنول و اسلام آباد پولیس کے افسران جوانوں، پاکستان رینجرز اور سیکورٹی اداروں کے افسران و جوانوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران 02 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

دوران سرچ آپریشن چار عدد گن 12بور معہ 68روند ، رائفل 222تین عدد معہ 118روند ، 30 بور پسٹل چار عدد معہ 103روند، ایس ایم جی گن دو عددمعہ 13روند ،ایم 16گن ایک عدد ، 32بور پسٹل ایک عدد معہ 06روند بر آمد ہو ئے جن کے متعلق تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشز اسلام آباد ساجد کیانی کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دکی سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرچ آپریشن کو جاری رکھیں، چیکنگ کو مؤثر بنائیں اور اپنے علا قوں میں پٹرولنگ کو مزید سخت کریں۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر شہر کی سیکورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :