گورنرخیبرپختونخواکی کوئٹہ میںپولیس اہلکاروں پردہشت گرد حملے کی مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع دکھ کا اظہار

بدھ اکتوبر 22:48

گورنرخیبرپختونخواکی کوئٹہ میںپولیس اہلکاروں پردہشت گرد حملے کی مذمت ..
خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے بدھ کے روزکوئٹہ میںپولیس اہلکاروں پردہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

گورنرنے شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اوردہشت گردوںکیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا۔ گورنرنے پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر وصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی۔گورنر نے زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :