وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے سید مجاہد حسین کی ملاقات ، فاٹا بالخصوص کرم ایجنسی کے بعض مسائل پر تبادلہ خیال

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:21

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  پرویز خٹک  سے سید مجاہد حسین کی ملاقات ، فاٹا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے پارا چنار کرم ایجنسی کی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت سید مجاہد حسین نے پختونخوا ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی اور اُن سے فاٹا بالخصوص کرم ایجنسی کے بعض مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پوراور پی ٹی آئی کے بعض رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

مجاہد حسین نے صوبے اور ملحقہ قبائلی علاقوں میں قیام امن کے سلسلے میں پی ٹی آئی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔انہوںنے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے سے متعلق صوبائی حکومت کے موقف کی بھی حمایت کی ۔وزیراعلیٰ نے علاقے کی ترقی کیلئے مجاہد حسین اور اُن کے قبیلے کی خدمات کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ وہ علاقے میں قیام امن اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔