نیب ریفرنسز کا معاملہ ،احتساب عدالت نے نواز شریف کیخلاف ٹرائل روکنے ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:50

نیب ریفرنسز کا معاملہ ،احتساب عدالت نے نواز شریف کیخلاف ٹرائل روکنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ) :احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کیخلاف ٹرائل روکنے ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستیں مستردکر دیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کی جب کہ نامزد ملزم مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی معاون وکیل نے نواز شریف کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں نیب کے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست کر رکھی ہے، اس لئے جب تک سپریم کورٹ سے فیصلہ نہیں آتا اس وقت تک سماعت نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کی 3 نیب ریفرنسز کو ایک بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر پر آج فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

نوازشریف انکے نامزد کردہ نمائندے ظافر خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ آج ان کے موکلان پر فرد جرم عائد نہ کی جائے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عبوری ریفرنس میں دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، جب تک تمام دستاویزات نہیں دی جاتیں اس وقت تک سماعت روکی جائے۔ وکیل نے کہا کہ گواہوں کے بیانات کی کاپی اور والیم 10 کی فراہمی تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے آج فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست کی شدید مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان پر آج ہی فرد جرم لگائی جائے۔وقفے کے بعد عدالت نے فیصلہ سانتے ہوئے کہا کہ

متعلقہ عنوان :