افغانستان : قندھار میں فوجی اڈے پرخودکش بمباروں کا حملہ 45 فوجی ہلاک‘ 30 سے زائد زخمی-متعددزخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے-حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 19 اکتوبر 2017 12:48

افغانستان : قندھار میں فوجی اڈے پرخودکش بمباروں کا حملہ 45 فوجی ہلاک‘ ..
قندھار (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اکتوبر۔2017ء) افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان نیشنل آرمی کے ایک کیمپ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 45 فوجی ہلاک جبکہ 30سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق 2 مبینہ خودکش بمباروں نے قندھار کے ضلع مائے وند میں آرمی کے بیس کیمپ پر حملہ کیا جن میں سے ایک حملہ آور نے خود کو گاڑی سمیت اڑا لیا جبکہ دوسرے نے واقعے کے بعد جائے وقوع پر موجود سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

قندھار میں موجود افغان نیشنل آرمی کے اس بیس کیمپ میں 100سے زائد اہلکار تعینات تھے۔افغان صوبے قندھار کے پولیس سربراہ جنرل عبدالرزاق نے اس بم دھماکے کی تصدیق کر دی تاہم انہوں نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

افغان سیکورٹی فورسز کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد انہوں نے ملٹری بیس پر فائرنگ شروع کردی، دوسری جانب ملٹری بیس پر خود کش حملے اور فائرنگ کے دوران غیر ملکی افواج فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کو نشانا بھی بنایا جس کے نتیجے میں 10 طالبان مارے گئے۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جب کہ طالبان نے حملے زمہ داری قبول کرلی ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے فوجی تنصیبات پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :