پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹیوں کے اجلاسوں کا شیڈول جاری

جمعرات اکتوبر 14:08

پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹیوں کے اجلاسوں کا شیڈول جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017ء) پارلیمان کی پبلک اکائونٹس کمیٹی( پی اے سی) کی ذیلی کمیٹیوں کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 24 اکتوبر کو ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آر، فنانس ڈویژن، وزارت تجارت وٹیکسٹائل کے مالی سال 2002-03ء کے حسابات، 25 اکتوبر کو ایف بی آر، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ریلویز، یکم نومبر کو وزارت امورخارجہ، صنعت وپیداوار، انرجی( پاورڈویژن) اورانرجی( پیٹرولیم ڈویژن) اور 2 نومبر کو وزارت مذہبی امور، واٹرریسورسز، وزارت امورکشمیر و گلگت بلتستان، قومی احتساب بیورو، وزارت قومی صحت و ریگولیشنز، اورصدارتی سیکرٹریٹ کے حسابات پر آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جائیگا۔