مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس لاہور پہنچ گئیں

جمعرات اکتوبر 21:19

مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس لاہور پہنچ گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچ گئیں ۔ بتایاگیا کہ مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے لئے لاہور سے اسلام آباد گئیں تھیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش ہوئیں جہاں نیب ریفرنسز میں نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم کی گئی ۔پیشی کے بعد مریم نواز اپنی صاحبزادی کے سسر چوہدری منیر کی ایف 6میں واقع رہائش گاہ چلی گئیں ۔ بعد ازاں وہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئیں ۔ ان کی آمد کے موقع پر ائیرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :